حکومت کیخلا ف کو ئی قرارداد کامیا ب نہیں ہو گی‘ڈاکٹر شاہد صدیق

زرداری ابھی سے گھبراہٹ کا شکارہو گئے ابھی تو انہیں عد التیں نظر آئی ہیں جیل کا سفر با قی ہے

پیر 22 اکتوبر 2018 14:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ کر پشن کنگ آ صف زرداری ابھی سے گھبراہٹ کا شکارہو گئے ہیں ابھی تو انہیں عد التیں نظر آئی ہیں جیل کا سفر با قی ہے،حکومت بھی چلے گی کر پشن ما فیا بھی پکڑا جائے گا اسمبلی میں حکومت کیخلا ف کو ئی قرارداد بھی کامیا ب نہیں ہو گی ۔

ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہاکہ زردای کے خواب دیکھنے پر کو ئی پابندی نہیں حکومت گرانے کی باتیں کر نے والے احمقو ں کی جنت میں رہتے ہیںکر پشن کر نے والے اور ملک لو ٹنے والے کس منہ سے ملک اور قوم کی ہمدردی کی با ت کر تے ہیں جب یہ ملکی خزانہ لو ٹ رہے تھے اس و قت ان کا ضمیر کہاں سو یا ہوا تھا پی ٹی آئی حکومت کسی کر پٹ شخص کو نہیں چھو ڑے گی زرداری گر فتاری سے بچنے کیلئے اپوز یشن جماعتو ں کو سا تھ ملا کر حکومت گرانے چا ہتے ہیں یہ کسی صور ت ممکن نہیں ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ آصف زرداری کی پر یس کانفر نس محض الزاما ت پر مبنی تھی جسے عوام نے مستر د کر دیا ۔ان شاء اللہ پاکستان کی تقد یر عمران خان بد ل کر دکھائیں گے و قتی بحران پر جلد قا بو پا لیں گے کسی چور لٹیرے کو این آر او نہیں ملے گا جن لو گو ں نے ملک کو لو ٹا ان کیخلا ف گھیرا تنگ ہو چکا ہے وہ جلد قا نو ن کی گر فت میں ہو نگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں