مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ، پی ٹی آئی رہنماء جمشید اقبال چیمہ

پیر 22 اکتوبر 2018 19:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اور پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور اس کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کی جائے گی۔

کئی دہائیوں سے جاری بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کے عزم اور حوصلے پست نہیں ہوئے بلکہ آزادی کی جہدوجہد کو مزید ولولے سے آگے بڑھایا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت یہ جان لے کہ اسے ہر صورت کشمیریوں کو ان کی امنگوں کے مطابق فیصلے کا اختیار دینا ہوگا ۔عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی افواج کی بربریت پر آنکھیں بند کرنے کی بجائے اپنا کردار ادا کریں اور اس کا نوٹس لیا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں