وفاقی سیکرٹری پاور ڈویژن نے ملک بھر میں بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان سے کمپنیوں کے ملازمین اور افسران کو تحفظ فراہم کرنے کے سلسلے میں تفصیلات طلب

پیر 22 اکتوبر 2018 21:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) وفاقی سیکرٹری پاور ڈویژن نے ملک بھر میں بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان سے کمپنیوں کے ملازمین اور افسران کو تحفظ فراہم کرنے کے سلسلے میں تفصیلات طلب کرلی ہیں وفاقی سیکرٹری نے یہ تفصیلات بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے افسران و اہلکاروں کی جانب سے سیکورٹی سے متعلق ظاہر کئے جانے والے تحفظات کے حوالے سے طلب کی ہیں تاکہ ان افسران و اہلکاروں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے یہ بھی گیا ہے کہ لاہور سمیت ملک کے دیگرشہریوں میں بجلی چوری کیخلا ف مہم کے دوران تقسیم کار کمپنیوں کے افسران و ملازمین کو بجلی چوری کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعدملازمین و افسران نے اپنی سیکورٹی کے حوالے سے تحفظات کااظہار کرتے ہوئیب جلی چوروں کے خلاف حصہ لینے سے معذرت کر لی اورمطالبہ کیا کہ جب تک ان کوسیکورٹی نہیں ددی جاتی وہ ڈیوٹی پر نہیں جائیں گے بتایاگیا ہے کہ صرف لاہور شہر میں لیسکو کے تین افسران و ملازمین پر بجلی چوروں کی جانب سے تشدد کے تین مختلف واقعات سامنے آچکے ہیں وفاقی سیکرٹری پاور ڈویژن نے بجلی کی تمام کار کمپنیوں کے سربراہان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت بھی افسران و ملازمین کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں