لاہور، گرین ٹائون انویسٹی گیشن پولیس نے چند ماہ قبل مسماةنائلہ بی بی پر تیزاب پھینکنے والے اشتہاری ملزمان محمد خان اور بلال کو گرفتار کر لیا

پیر 22 اکتوبر 2018 23:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) انویسٹی گیشن پولیس تھانہ گرین ٹائون نے مسماة نائلہ پر تیزاب پھینک کر فرار ہونیوالے اس کے دیورمحمد خان اور بہنوئی بلال کو گرفتارکر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس احمدنے قائم قام ایس پی صدر انویسٹی گیشن کو چند ماہ قبل گرین ٹائون باگڑیاں چوک میں نائلہ بی بی پرتیزاب پھینکنے کے واقعہ میں ملوث اشتہاری ملزمان کو فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا۔

(جاری ہے)

جس پرقائمقام ایس پی صدر انویسٹی گیشن بلال ظفر کی زیرنگرانی انسپکٹروجیح الحسن اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل سپیشل پولیس ٹیم نے انتھک محنت اور موبائل لوکیشن سے ملزم محمد خان اوراس کے بہنوئی بلال کو گرفتار کر لیا۔ چند ماہ قبل نائلہ بی بی اپنی بہن کے ساتھ بازار گئی ہوئی تھی جب اپنے گھر کے قریب پہنچی تو نائیلہ کے دیور محمد خان نے اپنے بہنوئی بلال کے ساتھ مل کر نائلہ بی بی پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔ جس سے اس کے چہرے کا 60%فیصد حصہ جھلس گیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس احمد نے تیزاب گردی کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزمان کو گرفتارکرنے پر ریڈنگ پارٹی کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں