پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی وجہ سے سٹیل کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے ، راجہ وسیم حسن

منگل 23 اکتوبر 2018 18:02

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے نائب صدرراجہ وسیم حسن نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری و دیگر منصوبوں کی وجہ سے سٹیل کی مانگ بڑھ رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ آئندہ سال 2019ء کے وسط تک پاکستان میں سٹیل کی پیداوار میں 17لاکھ ٹن کا اضافہ ہوگا، سٹیل تیار کرنے والی مقامی صنعت نے پیداواری صلاحیتوں میں اضافے کیلئے 15ارب روپے کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے ،راجہ وسیم حسن نے کہا کہ جون2019ء تک ملک میں کی جانے والی نئی سرمایہ کاری کے نتیجہ میں سٹیل کی مقامی پیداوار میں17لاکھ ٹن کا اضافہ متوقع ہے ،حکومت کی جانب سے ملک بھر میں50لاکھ گھروں کے منصوبہ سے سٹیل کی کھپت میں اضافہ ہوگا اور دیگر صنعتوں کے ساتھ ساتھ سٹیل انڈسٹری بھی ترقی کرے گی اور سٹیل کی مقامی ضروریات کو پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں