پنجاب ایسوی ایشن آف گورنمنٹ انجینئرز کی جانب سے ٹیکنیکل الاونس کی فراہمی کے لئے ریلی کا انعقاد،قلم چھوڑ ہڑتال کا عندیہ

muhammad ali محمد علی بدھ 14 نومبر 2018 18:46

پنجاب ایسوی ایشن آف گورنمنٹ انجینئرز کی جانب سے ٹیکنیکل الاونس کی فراہمی کے لئے ریلی کا انعقاد،قلم چھوڑ ہڑتال کا عندیہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2018ء)   پنجاب ایسوی ایشن آف گورنمنٹ انجینئرز کی جانب سے ٹیکنیکل الاونس کی فراہمی کے لئے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب بھر سے تمام محکموں کے انجینئرز نے شرکت کی۔ ریلی کا مقصد ٹیکنیکل الاونس کی فراہمی کے لیے اپنی آوازبلند کرنا تھا۔ ریلی کی قیادت سینئرز نے کی اور قائدین نے بات کرتے ہو ئے عندیہ دیا کہ اگر ہمارے مطالبا نا مانے گئے تو صوبہ بھر میں انجینئرز کام کرنا چھوڑ دیں گے ۔

انجینئرز کی تنخواہیں باقی تمام محکموں سے انتہائی کم ہیں ۔انجینئرز پاکستان کی فلاح و بہبود کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں جبکہ انکو پرائیویٹ پریکٹس کی بھی اجازت اور انکی تنخواہ بھی کافی کم ہے ۔

(جاری ہے)

ترقیاتی کام اور اہم ترین پراجیکٹس انجینئرز کی زیر نگرانی ہوتے ہیں لیکن حکومت انجینئرز کی اہمیت ماننے کو تیار نہیں ۔ کے پی حکومت نے 19اکتوبر کو انجینئرز کے لیے بنیادی تنخواہوں کا ڈیڑھ گنا ٹیکنیکل الاونس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جب کہ پنجاب حکومت انجینئرز کے حقوق کے تحفظ سے عاری ہے ۔

ہم نے ہر سطح کے اوپر حکومت کو پیغام پہنچانے کی کوشش کی ہے لیکن لگتا ہے کہ ہمارے مطالبات سننے کو کوئی تیار نہیں اگر اب بھی ہمارے مطالبات نا مانے گئے تو ہم اپنے حقوق کے حصول کے لیے قلم چھوڑ ہڑتال کریں گے اور دھرنا دیں گے۔ریلی میں خواتین انجینئرز کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ہر لحاظ سے اپنے انجینئرز بھائیوں کے شانہ بشانی کھڑے ہونے کی یقین دہانی کروائی۔

ریلی میں تمام سینئرز انجینئرز نے بھی بھرپور شرکت کی اور آئندہ کے لائحہ عمل میں بھی بھرپور ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔نئے پاکستان میں ہم امید کر رہے تھے کہ ہمارے مطالبات کو ضرور سنا جائے گا لیکن حکومتی رویہ افسوس ناک ہے۔اعلی تعلیمی قابلیت اور انتھک محنت کر کہ انجینئرزملکی فلاح کا جذبہ لے کر سرکاری محکموں کا انتخا ب کرتے ہیں لیکن کم تنخواہوں کی وجہ سے معاشی بدحالی کا شکار ہیں۔ٹیکنیکل الاونس ہمارا حق ہے حکومت کو چاہیے ہمارے جائز مطالبات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ہمیں ٹیکنیکل الاونس فراہم کرے تاکہ ہم ملکی معیشت اور ترقی میں اپنا بھرپور تعاون جاری رکھ سکی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں