پی ٹی آئی بے لاگ احتساب پر یقین رکھتی ہے،ارمغان صادق

جمعہ 16 نومبر 2018 19:52

لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماارمغان صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان میں قیام امن،تعلیمی فروغ اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے قانون سازی کریگی،نئے پاکستان اور ترقی کا آغاز ہو رہا ہے،عوام جلد تبدیلی محسوس کرینگے،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی بے لاگ احتساب پر یقین رکھتی ہے ، نواز شریف کی بہتری اسی میں ہے کہ قومی خزانہ سے لو ٹی دو لت واپس لا کر عوام اور اللہ سے معا فی مانگیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گھروں سے کروڑوں روپے کی کرنسیوں کی برآمدگی اور کلفیوں، فالودے والوں کے اکاؤنٹس سے کروڑوں، اربوں کی ٹرانزیکشن پکڑی جانے پر بھی یہ کہنا کہ انتقام لیا جارہا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ اربوں روپے کی کرپشن پکڑے جانے پر بھی چوروں کا ساتھ دینے والے چور ہی ہو سکتے ہیں ،سابق حکومتوں نے پاکستان کے اقتصادی معاملات کو بہت خوفناک حد تک پہنچا دیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں