رشوت کے الزام میں سابق انسپکٹر سی آئی اے ابرار علوی کی ضمانت خارج ،فرار ہونے میں کامیاب

جمعرات 29 نومبر 2018 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2018ء) لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے رشوت کے الزام میں سابق انسپکٹر سی آئی اے ابرار علوی کی ضمانت خارج کردی ،ضمانت خارج ہونے پر ملزم وکلاء کے ہمراہ احاطہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن عدالت کے جج بہادر علی خان نے سابق ڈی ایس پی منور حسین کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواستگزار نے عدالت کو بتایا کہ سی ائی اے اقبال ٹاون کے پولیس افسر نے ڈکیتی کے کیس میں مدعی سے ساڑھے تین لاکھ روپے رشوت وصول کی۔

عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کی درخواست ضمانت خارج کی جائے ۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے سابق انسپکٹر سی ائی اے ابرار علوی کی ضمانت خارج کردی ۔ ضمانت خارج ہونے پر ملزم وکلا کے ہمراہ احاطہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں