وزیراعلی عثمان بزدار کی تیز ترین 200 وکٹیں لیکر نیا عالمی ریکارڈ بنانے پر یاسر شاہ کو مبارکباد

جمعرات 6 دسمبر 2018 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تیز ترین 200 وکٹیں لیکر نیا عالمی ریکارڈ بنانے پر پاکستان بالر یاسر شاہ کو مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ نے 82سالہ ریکارڈ توڑ کر پاکستان کا نام روشن کیا،تیز ترین 200وکٹیں حاصل کرنے پر شاباش دیتا ہوں۔ عثمان بزدار نے کہا کہ یاسر شاہ نے اپنی محنت اور صلاحیتوں کے ذریعے نئی تاریخ رقم کی ہے،قوم کو یاسر شاہ کی کارکردگی پر فخر ہے۔ مستقبل میں یاسر شاہ کی مزید کامیابیوں کیلئے دعا گو ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں