پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی میں محکمہ پولیس کے ڈیٹا اور سافٹ وئیر سے متعلق اہم اجلاس

ایڈیشنل آئی جی راؤ سردارکا انفراسٹرکچر اور ڈیٹا سسٹم پر اظہار اطمینان؛تمام سافٹ وئیر سیف سٹی کی معاونت سے تیار کیے جائیں گے پنجاب پولیس کا تمام ریکارڈ سیف سٹی کے پیٹرن پر محفوظ ہو گا؛پہلے مرحلے میں سپیشل پروٹکشن یونٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کا ریکارڈ مرتب

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی میں محکمہ پولیس کے ڈیٹا اور سافٹ وئیر سے متعلق اہم اجلاس مرتب ہوا۔ مینیجنگ ڈائریکٹر ملک علی عامر نے اجلاس کی صدارت کی۔ ایڈیشنل آئی جی راؤ سردار ،ڈی آئی جی شاہد جاوید، چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے اجلاس میںشرکت کی۔ ڈی آئی جی محمد کامران خان نے اجلاس کو سیف سٹی ڈیٹا سافٹ وئیر پر بریفنگ دی۔

ایڈیشنل آئی جی راؤ سردارکا انفراسٹرکچر اور ڈیٹا سسٹم پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر مال خانے میں تمام اسلحے کا ریکارڈ مرتب کیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کا تمام ریکارڈ سیف سٹی کے پیٹرن پر محفوظ کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں سپیشل پروٹکشن یونٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کا ریکارڈ مرتب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام سافٹ وئیر سیف سٹی کی معاونت سے تیار کیے جائیں گے۔ ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا کہ جلد آئی جی پنجاب کو ڈیٹا سکیورٹی اور انفراسٹرکچر پر بریفنگ دی جائے گی جس کے بعد پنجاب بھر میں پولیس کے ریکارڈ کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی مدد سے جدید خطوط پر محفوظ کیا جائے گا۔ اس ضمن میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا تیا رکردہ ماڈل اور سافٹ وئیر استعمال کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں