لاہور ہائیکورٹ ، ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے نام پراینٹوں کے بھٹوں کی بندش کے خلاف دائر ایک اور درخواست مسترد

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے نام پراینٹوں کے بھٹوں کی بندش کے خلاف دائر ایک اور درخواست مسترد کردی۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کی جانب سے کہا گیاکہ پنجاب ماحولیاتی تحفظ اتھارٹی نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پھلانے کے بے بنیاد الزامات لگا کر اینٹوں کے بھٹے بند کر دئیے، انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس اچانک اقدام سیان کا کاروبار بند ہو کر رہ گیا ہے جو کہ آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت کسی بھی شہری کو اس کے جائز کاروبار سے نہیں روکا جا سکتا، قانون کے تحت چلنے والے بھٹوں کی بندش سے کام کرنے والے مزدور بھی بے روزگاری کا سامنا کر رہے ہیں، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت غیر قانونی طور پر بند کئے جانے والے بھٹوں کو کھولنے کے احکامات صادر کرئے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بھٹہ یونین نے عدالت کو یقینی دہانی کروائی تھی کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کریں گے،سموگ رپورٹ کے باعث پنجاب میں ریڈ،یلو اور گرین زون بنائے گئے ہیں،فیصلے پر اعتراض ہے تو سپریم کورٹ سے رجوع کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں