وزیراعظم کے اقدامات سے پاکستان کا مستقبل روشن دیکھائی دے رہاہے،راناعبدالسمیع

ہفتہ 8 دسمبر 2018 17:14

لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما راناعبدالسمیع نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اقدامات سے پاکستان کا مستقبل روشن،تانباک اور خوشحال دیکھائی دے رہاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو اپنا رویہ تبدیل کرناہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے پہلے 100دنوں میں ملکی مسائل اور معاشی مشکلات کا حل دے دیا اور سمت کا تعین کرلیا گیا ہے۔ جس پر آئندہ آنیوالے دنوںمیں عملدرآمد ہو گا تو بیرونی قرضوں سے نجات مل جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں