انسداد پولیو کی مہم 10 تا 14دسمبر کو مائیکرو پلاننگ کے ذریعے کامیاب بنایا جائے گا‘ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ

لاہور سمیت ضلع ننکانہ، ضلع شیخوپورہ اور ضلع قصور میں انسداد تجاوزات، بجلی چوری اور سموگ آپریشن فعال ہے

ہفتہ 8 دسمبر 2018 18:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے کہا ہے کہ ضلع لاہور سمیت ضلع ننکانہ، ضلع شیخوپورہ اور ضلع قصور میں انسداد تجاوزات، بجلی چوری اور سموگ آپریشن فعال ہے،انسداد پولیو کی مہم 10 تا 14دسمبر کو مائیکرو پلاننگ کے ذریعے کامیاب بنایا جائے گا۔ کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ کی زیر صدارت تجاوزات،سموگ، بجلی چوری،ڈینگی اور پولیو کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میںتمام ڈپٹی کمشنرزسمیت محکمہ ماحولیات، صحت، جنگلات، ایل ڈبلیو ایم سی و دیگر افسران نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ اینڈرائڈ فونز کے ذریعہ پولیو فیڈبیک کو مکمل طور پر فعال کیا جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 16 ہے۔

(جاری ہے)

انسداد پولیو مہم و ڈینگی مہم کی ہر صورت تیسرے فریق سے جانچ کرائی جائے۔

تجاوزات کیخلاف 2 ۔ اکتوبر سے جاری آپریشن میں مجموعی طور پر 53 ہزار8 سو 23 کنال اور 17مرلہ اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے۔واگزار اراضی کی مالیت تقریبا 38 ارب روپے ہے۔ لاہور میں ساڑھے 22 ارب،قصور 5 ارب 4 سو ملین،ننکانہ 5 ارب و شیخوپورہ سے 5ارب 88 ملین روپے کی اراضی واگزار ہوئی ہے۔تجاوزات آپریشن میں کل271 ایف آئی آرز اور تقریبا 9لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

مقدمات سب سے زیادہ 195 لاہور میں جبکہ جرمانے 5 لاکھ روپے سب سے زیادہ شیخوپورہ میں کئے گئے۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے کہا کہ انسداد سموگ کیلئے فصلوں کی باقیات کو جلانے پر 425جبکہ 123صنعتی یونٹس پر ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔انسداد سموگ کی خلاف ورزی پر تقریبا 14لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد سموگ میں 560 صنعتی یونٹس اور بھٹوں کو مجموعی طور سربمہر کیا گیا۔ انسداد بجلی چوری میں 1674 مقدمات کا اندراج ہوا ہے۔ بل ڈیٹیکشن میں ڈھائی کروڑ روپے وصول اور 20 کروڑ روپے چارج کئے گئے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ انسداد بجلی چوری میں 4340 مقامات سے چوری پکڑی گئی۔ پوری لاہور ڈویژن میں بجلی چوروں کیخلاف مقدمات کے اندراج کیلئے 3212 ریفرنس بھی دیئے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں