ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے : ذکر اللہ مجاہد

موجودہ دور میں دینی تعلیم کیساتھ ساتھ جدید تعلیم کے حصول کے بغیر استعماری قوتوں کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا، امیر جماعت اسلامی لاہور

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتاہے ۔ جے آئی یوتھ اور اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کی تعلیمی ، سیاسی اور دینی تربیت کرکے ان کے سنہری مستقبل کیلئے ہر ممکن ا قدامات کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ لاہور ، جے آئی یوتھ کے مرکزی ، صوبائی اور ضلعی ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جے آئی یوتھ پاکستان کے صدر زبیر احمد گوندل ، جے آئی یوتھ وسطی پنجاب کے صدر شاہد نوید ملک ، سیکرٹری جنرل صوبہ پنجاب جے آئی یوتھ عدنان ملک ، جے آئی یوتھ لاہور کے صدر صہیب شریف ، رہنما ء اسلامی جمعیت طلبہ لاہور حافظ ذوالنون ،عبدالمجاجد و دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں دینی تعلیم کیساتھ ساتھ جدید تعلیم کے حصول کے بغیر لا دین اور استعماری قوتوں کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔

ماضی میں ہمیشہ نوجوانوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر کے ان کے مستقبل کو تباہ کیا مگر جے آئی یوتھ نوجوانوں کی سیاسی تربیت کر کے ان کے مستقبل کو تابناک بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھا رہی ہے کیونکہ آج کا ہونہار نوجوان ہی ہمارا کل کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہی نے ملک وقوم کی باگ دوڑ کو سنبھالنا ہے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ذمہ داران کو ایکسپو سنٹر میں ہونے "SeeLahore" کے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکبا د اور شیلڈز پیش کیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں