حکومت اب تک جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے لئے کوئی اقدام نہیں اُٹھا سکی‘عزیز الرحمن چن

پیپلز پارٹی شروع دن سے ہی پی ٹی آئی کے اس اس وعدے کو انتخابی نعرہ سے زیادہ نہیں سمجھتی تھی جس کا عملی ثبوت عوام نے دیکھ لیا ہے

اتوار 9 دسمبر 2018 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ نئے صوبے کی تکمیل آئینی،سیاسی، انتظامی اور مالی لحاظ سے ناممکن تھی یہ ہی وجہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے وعدے سے آہستہ آہستہ پیچھے ہٹ رہی ہے۔ حکومت اب تک جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے لئے کوئی اقدام نہیں اُٹھا سکی۔

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شروع دن سے ہی تحریک انصاف کے اس اس وعدے کو انتخابی نعرہ سے زیادہ نہیں سمجھتی تھی جس کا عملی ثبوت عوام نے دیکھ لیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا وعدہ لگانا دراصل تحریک انصاف نے پنجاب کی قومی اور صوبائی سیٹوں کا انتخاب جیتنا تھا تحریک انصاف کی حکومت نے اب سیکرٹریٹ بنانے کا جو اعلان کیا ہے وہ بھی جنوبی پنجاب کے عوام کو لالی پاپ ہی دیا ہے تحریک انصاف اس پر یوٹرن لے چکی ہے اور اس نعرے کو سیاسی اور جھوٹا وعدہ بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں بہانے والوں سے اب حکومت چلانا مشکل ہو گیا ہے حکومت کے اتحادی تحریک انصاف کا اقتدار زیادہ دیر نہیں چلنے دیں گے کیونکہ تحریک انصاف اور اس کے اتحادیوں میں دراڑیں نظر آنا شروع ہو گئی ہیں جس کا عملی ثبوت چند دنوں میں ہی پہلے ق لیگ اور اب شیخ رشید کے بیانات سے سامنے آ چکا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں