ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کا حکومت سے برآمدات میں اضافہ کیلئے مقامی انڈسٹری کو مراعات دینے کا مطالبہ

اتوار 9 دسمبر 2018 20:30

لاہور۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے مطالبہ کیاہے کہ حکومت برآمدات میں اضافہ کیلئے مقامی انڈسٹری کو مراعات اور سہولیات فراہم کرے۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے خانیوال چیمبرکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کے دور میں ٹریڈ پالیسیاں صرف چند مند پسند برآمد کنندگان کو فائدہ دینے کیلئے بنائی جاتی رہی ہیں، مقامی انڈسٹری کے فروغ اور معیشت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ معیشت کو استحکام دینے کیلئے مقامی انڈسٹری کیلئے لانگ ٹرم ٹریڈ پالیسیوں کو لانا چاہئے اور ہر ماہ برآمدات میں 4 بلین ڈالر اضافہ کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کر نے چاہئیں۔

انہوںنے کہاکہ مقامی انڈسٹری کیلئے بنیادی ان پٹ سستے داموں فراہم کیا جانا چاہئے تاکہ پیداواری لاگت میںکمی لائی جا سکے۔خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ مقامی انڈسٹری کو ویلیو ایڈیشن کی جانب لے کر جائے تاکہ ملک کیلئے زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ حاصل کرنے کے مواقع حاصل ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں