پنجاب بھرمیں919ٹریفک حادثات میں 18 افراد جاں بحق ،1069زخمی ہوئے

پیر 10 دسمبر 2018 17:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں919 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جبکہ 649افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔420معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (63فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں429ڈرائیوز19کم عمرڈرائیورز533مسافراور125پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ200ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت207متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد76حادثات میں87متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان70حادثات میں78متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1087متاثرین میں854مرد اور233خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں148فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور613افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 326زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں724موٹر سائیکلز،146آٹو رکشے،92موٹر کاریں،48وین15مسافربسیں،31ٹرک اور100دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں