سی پیک تناظر میں لوہے کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر سٹیل ملز کی بحالی کے اقدامات کیے جائیں : راجہ عدیل

4ماہ میں لوہے تانبے کی درآمدات میں6.53فیصد اضافہ اور777.52ملین ڈالر ز کا زرمبادلہ خرچ ہوا

پیر 10 دسمبر 2018 20:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل و سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ پاکستان چین اقتصادری راہداری منصوبہ (سی پیک ) کے تناظر میں لوہے کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر سٹیل ملز کی بحالی کے اقدامات کیے جائیں ۔

انہوںنے کہا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں میں ملک میں لوہے اور تانبے کی درآمدات میں6.53فیصد اضافہ ہوا اوردرآمدات پر 777.52ملین ڈالرز کا زرمبادلہ خرچ ہوا ۔اس لیے سٹیل ملز کی بحالی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ لوہے کی درآمدات پر خرچ ہونے والا زرمبادلہ بچایا جاسکے نیز ملک میں حکومت کا10لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبہ میں بھی کثیر لوہے کا استعمال ہوگا نیز سی پیک روٹس پر نئے انڈسٹریل زون اور نئی صنعتی یونٹس میں بھی لوہے کی وافر ضروریات ہونگی سٹیل ملز کی بحالی سی10لاکھ گھروں کی تعمیر میں لوہے و صنعتی شعبہ کی ضروریات بھی پوری ہونگی اور لوہے کی درآمدات کثیر زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی ۔

(جاری ہے)

اس لیے حکومت سٹیل ملز بحال کرکے لوہے کی پیداوار بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کرے تاکہ ملک کی لوہے کی ضروریات پوری ہوسکیں اور اربوں روپے کے زرمبادلہ کی بھی بچت ہو۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں