محکمہ داخلہ میں چینی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس

منگل 11 دسمبر 2018 19:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) محکمہ داخلہ میں سی پیک منصوبہ پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اور دیگر سٹاف کی سیکورٹی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکورٹی ڈاکٹر ثاقب احمد خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں لاہور میں چین کے قونصلر جنرل پینگ زینگ وو نے شرکت کی۔اجلاس میں سی پیک منصوبہ پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکورٹی کا از سر نوجائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر ثاقب احمد نے چینی قونصلر جنرل کو یقینی دہانی کروائی کہ سی پیک سمیت پنجاب میں جاری تمام منصوبوں جہاں چینی شہری کام کر رہے ہیں ان کی سکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دیگئی ہیں۔چینی قونصلر جنرل نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ انٹرنل سیکورٹی ڈاکٹر ثاقب کی طرف سے ان اقدامات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ چینی قونصلر نے ڈاکٹر ثاقب احمد خان کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔اس موقع پر ،ڈپٹی انٹرنل سیکورٹی ڈاکٹر احسن منیر بھٹی اور دیگر سیکورٹی فورسز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں