وزیر اعظم نئے، ترقی یافتہ و خوشحال پاکستان کے خواب کو پورا کریں گے، شازیہ احمد

منگل 11 دسمبر 2018 23:37

لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) تحریک انصاف ویمن ونگ کی سینئرمرکز ی رہنما شازیہ احمد نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خا ن نئے ترقی یافتہ اورخوشحال پاکستان کے خواب کو پورا کریں گے، عوام کی خدمت میں حسب سابقہ کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئی ہے اور عوام کی خدمت ہی ہمارا منشور ہے، الیکشن 2018 کے انتخاب میں عوام نے جس اعتماد کا اظہار تحریک انصاف پر کیا ہم اس پر پورا اترنے کیلئے دن رات ایک کر دیں گے اور عوام کو ہمارے دور اقتدار میں تبدیلی نظر آئیگی، عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا،تحریک انصاف عوام کے اعتماد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور عوام کے مسائل حل کر کے اس اعتماد کی فضا کو مزید بہتر بنائیگی ، انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی کامیابی عمر ان خان کی 22سالہ محنت اور جدوجہد کا نتیجہ ہے، ملک بھر میں پی ٹی آئی کی کامیابی سے پاکستا ن کے عوا م ا ب مسائل اور بحرا نو ں سے نجا ت حاصل کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں