پاکستان میں ہمارے مندر وعبادت گاہیں محفوظ ہیں، ہندویاتری شیو پرتاب بجاج

بدھ 12 دسمبر 2018 16:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) بھارت سے آئے ہندو یاتریوں کے جتھہ لیڈر شیو پرتاب بجاج نے کہا ہے کہ کٹاس راج، سادھو بیلہ، ہنگلاج ماتا اورکرشنا مندر سمیت پاکستان میں ہمارے مندر اور عبادت گاہیں محفوظ ہیں، یہاں آکر یہی محسوس ہو رہا ہے کہ جسے ہم اپنے وطن اور گھر میں موجود ہیں، پاکستان میں ہندو مذہب کے افراد کو ملنے والی مراعات و اقدامات قابل تعریف ہیں، جس پر ہم حکومت پاکستان اور ٹرسٹ بورڈ کے بہت شکر گزار ہیں، پاکستان سے ہماری بہت سی یادیں اور تاریخ جڑی ہوئی ہے جسے ہم کبھی بھلا نہیں سکتے، چیئرمین بورڈ طاہر احسان نے یاتریوں کو بتایا کہ تاریخی سادھو بیلہ مندر سمیت دیگر مندروں کی گرانٹ میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا گیا ہے ،جبکہ کٹاس راج مندر میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے ،ہندو رہنماء شیو پرتاب بجاج نے یاتریوں کی سکیورٹی اور رہائش سمیت دیگر اعلیٰ انتظامات پر چیئرمین بورڈ طاہر احسان ،سیکرٹری طارق وزیر ، ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس،کرنل (ر)غفور ارشد اور میڈیا انچارج عامر حسین ہاشمی سمیت ڈاکٹر تنویر مشتاق، فضل ربی، اظہر شاہ، ڈاکٹر منور چاند و دیگر بورڈ افسران و ملازمین اور ہندو رہنمائوں میں خصوصی تحائف تقسیم کئے ، ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس کا کہنا ہے کہ ہندو یاتریوں کی حکومت پاکستان، چیئرمین اور سیکرٹری بورڈ کے طرف سے اقدامات کی تعریف قابل فخر ہے، چیئرمین بورڈ اور افسران نے یاتریوں کی طرف سے ملنے والے تحائف کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں