صوفی بزرگ حضرت شاہ جمالؒ کے 391ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز

فلاحی معاشرے کی تشکیل کیلئے بزرگان اسلام کی تعلیمات سے رہنمائی کی ضرورت ہے‘ وزیر اوقاف پیر سیّد سعیدا لحسن شاہ

بدھ 12 دسمبر 2018 17:24

لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام برصغیر پاک وہند کے معروف صوفی بزرگ حضرت شاہ جمال رحمة اللہ علیہ کی391 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کیلئے 1 لاکھ 33 ہزار روپے کا اجراء کیا ہے‘ صوبائی وزیر اوقاف پیر سیّد سعیدا لحسن شاہ نے عرس مبارک کی تقریب کا افتتاح مرقد پر چادر پوشی سے کیا ‘اس موقع پر سیکرٹری اوقاف ذوالفقار احمدگھمن و دیگر افسران بھی موجود تھے‘محکمہ اوقاف نے زائرین کو ہر قسم کی سہولت کی فراہمی کیلئے وسیع تر انتظامات کئے ہیں‘ عرس مبارک کی تقریبات 2دن تک جاری رہیں گی‘اس موقع پر صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کیلئے بزرگان اسلام کی تعلیمات سے رہنمائی کی از حد ضرورت ہے‘ ان کے افکار اسلامی علوم و معارف کا خزانہ اوران کے آستانے روحانی فیوض کے مراکز ہیں ‘ تمام بزرگان کی کتب شریعت و طریقت کے مضامین سے آراستہ ہیں‘انہوں نے صوفیانہ افکار و تعلیمات کو مکمل طورپر احکامِ شریعت کے نہ صرف تابع قراردیا بلکہ تصوف کو شریعت کا امین و نگہبان بنا کر پیش کیا اور یوں برصغیر میں ایک ایسے اسلامی مکتبِ تصوف کی بنیاد رکھی جِس کی بلندیوں پر ہمیشہ شریعت و طریقت کا پرچم لہراتا رہے گا‘ ایک ہزار سال قبل ہند کی سرزمین میںان بزرگان ؒ نے حرفِ حق کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت ، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رسالت اور اسلام کی حقانیت کا جو بیج بویا ،وہ اللہ تعالیٰ کی تائیدنصرت سے ایک ایسا تناور درخت بن گیا جِس کی جڑیںاس سرزمین میں نہایت مضبوط ہوگئیں اور شاخیں وسیع فضاؤں میں پھیل گئیں‘ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے محکمہ اوقاف کے زیر کنٹرول تمام درباروں کی تزئین و آرائش بارے احکامات دے گئے ہیںجبکہ ان درباروں کے ارد گرد کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں پر سخت نگاہ رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں