قیصر امین بٹ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع

عدالت کا ملزم کے وکیل کی درخواست پر علاج کیلئے پی آئی سی بھجوانے کا حکم

بدھ 12 دسمبر 2018 18:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) احتساب عدالت نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر قیصر امین بٹ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 10روز کی توسیع کرتے ہوئے 22 دسمبر کو دوبارہ احتساب عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی کے گرفتار ڈائریکٹر قیصر امین بٹ کو جوڈیشل ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن کے رو برو پیش کیا گیا ۔ قیصر امین بٹ کے وکیل نے عدالت کو تحریری درخواست میں بتایا کہ ان کے موکل کی طبیعت ٹھیک نہیں اس لئے انہیں علاج معالجے کے لئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بھجوا یا جائے۔ احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے قیصر امین بٹ کو پی آئی سی بھجوانے کا حکم دیدیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں