ملک میں کوئی بحران نہیں البتہ کرپشن کرنیوالوںکو ضرور بحران کا سامناہے ‘ مسرت چیمہ

قوم کے اربوںروپے لوٹنے والوں کو ہر حال میں واپسی کرنا ہو گی‘ رکن اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی بحران نہیں البتہ کئی دہائیوں سے کرپشن کرنے والوںکو ضرور بحران کا سامناہے ،غریب اور بے سہارا لوگوں کیلئے شیلٹرز ہوم کا قیام ، صحت کارڈ اور اس جیسے دیگر منصوبے فلاحی ریاست کی جانب سفر کا آغاز ہے ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت چیمہ نے کہا کہ نیب خود مختارادارہ ہے جو بلا تفریق احتساب کر رہا ہے، کیا پی ٹی آئی کے لوگوںکو نوٹسزجاری نہیںہوئے ۔

(جاری ہے)

اگر سابقہ حکمرانوںنے کرپشن نہیں کی تو انہیں کس بات کا ڈر ہے لیکن جس نے بھی قوم کے اربوںروپے لوٹے ہیں انہیں ہر حال میں واپسی کرنا ہو گی ۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ دور میں ملک میں کوئی بحران پیدا نہیں بلکہ حکومت سابقہ حکمرانوںکے پہاڑ جیسے چھوڑے ہوئے مسائل اوربحرانوں کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔ اگر ملک میں اس وقت کوئی بحران ہے تو وہ کرپشن کرنے والوں کو ہے جن کیلئے کرپشن کرنے کے تمام راستے بندکئے جارہے ہیں۔مسرت چیمہ نے کہا کہ پنجاب حکومت قانون سازی پر بھرپور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور حکومت نے اپنے پہلے 100 روزمیں عوام کے مفاد سے متعلقہ 6مسودات قوانین پیش کئے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں