پنجاب حکومت نے استحقاق سے تجاوز پر 56سرکاری گاڑیاں بیورو کریسی سے واپس لے لیں

جمعرات 13 دسمبر 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) پنجاب حکومت نے استحقاق سے تجاوز پر 56سرکاری گاڑیاں بیورو کریسی سے واپس لے لیں ۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے ایک کمیٹی قائم کی تھی جس سفارشات پر مرتب کردہ لسٹ کے مطابق گاڑیاں واپس منگوائی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب کی قائم کمیٹی کی سفارشات مکمل ہونے پرفیصلے پر عملدرآمد شروع کرتے ہوئے مختلف سرکاری افسران سے 56گاڑیاں واپس لے لی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آٹھ فورچونر گاڑیاں بھی واپس لے لی گئیں ،یہ گاڑیاں سرکاری افسران اپنے استحقاق سے تجاوز کرتے ہوئے استعمال کررہے تھے ۔لاہور سے باہر ٹرانسفر ہونے والے افسران سے بھی گاڑیاں واپس مانگ لی گئیں ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران لاہور میں ملنے والی گاڑیاں بھی اپنے پاس رکھے ہوئے تھے اور محکمے کی گاڑیاں بھی استعمال کررہے تھے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں