موجودہ حکمرانوں کی کارکردگی دیکھ کر عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی ہے، میاں محمد ایوب

یوں محسوس ہوتاہے کہ جیسے حکمرانوں کے پاس ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے لیے کوئی تعمیری اور ٹھوس ایجنڈا نہیں ہے، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی کارکردگی دیکھ کر عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی ہے یوں محسوس ہوتاہے کہ جیسے حکمرانوں کے پاس ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے لیے کوئی تعمیری اور ٹھوس ایجنڈا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت کشکول تھامے نگرنگر گھوم رہی ہے ملک وقوم پر پہلے ہی قرضوں کے پہاڑ کھڑے ہیں،ملک کابچہ بچہ مقروض ہوچکا ہے قرض پر لگنے والے سود کو اداکرنے کے لیے مزیدقرض لینا تشویش ناک امر ہے۔

میاںمحمد ایوب نے مزیدکہاکہ عوام کی بے لوث خدمت کاگن گانے والے شاہانہ پروٹوکول کے ساتھ گھوم پھررہے ہیںجب تک حکمران حقیقی معنوں میں عوام الناس کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات ،کرپشن کایقینی خاتمہ،اللوں تللوں سے نجات،ٹیکس چوری پرقابوپانے اور قرضوں سے اجتناب کرتے ہوئے ملکی وسائل سے بھرپور انداز میں استفادہ نہیں کرتے تب تک خوشحالی نہیں آسکتی۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے اور انہیں مہنگائی سے نجات دلائی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں