اینٹی کرپشن نے حساس ادارے کی نیلام شدہ گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کی تحقیقات شروع کر دیں

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران کو 20 دسمبر کو مکمل ریکارڈ سمیت پیش ہونے کے احکامات جاری

ہفتہ 15 دسمبر 2018 16:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے حساس ادارے کی نیلام شدہ گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کی تحقیقات شروع کر دیں،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران کو 20 دسمبر کو مکمل ریکارڈ سمیت پیش ہونے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے فرید کورٹ ہائوس میں حساس ادارے کی نیلام شدہ گاڑیوں کی بوگس رجسٹریشن کا فراڈ سامنے آنے پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب حسین اصغر کی ہدایت پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن محمد اصغر جوئیہ نے انکوائری شروع کردی ہے ۔

اس سلسلہ میں ڈی جی ایکسائز پنجاب اکرم اشرف گوندل اور موٹر رجسٹریشن اتھارٹی فرید کورٹ ہائوس کے دیگر افسران کو 20 دسمبر کو مکمل ریکارڈ سمیت خود پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی نے گزشتہ 2 ماہ اکتوبر اور نومبر میں فرید کورٹ ہائوس میں سیکڑوں کی تعداد میں حساس ادارے کی نیلام شدہ گاڑیوں کی بوگس رجسٹریشن کی جس پر صوبائی وزیر ایکسائز پنجاب حافظ ممتاز احمد نے ڈی جی ایکسائز سے پہلے ہی اس بارے میں رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں