ڈالر مہنگا ہونے کا معاملہ وزیر خزانہ کے علم میں تھا‘ گورنر اسٹیٹ بینک

روپے کو مستحکم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، ڈالر کی قیمت مارکیٹ کے ساتھ منسلک ہے‘طارق باجوہ

اتوار 16 دسمبر 2018 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) گورنر اسٹیٹ بنک طارق باجوہ نے کہا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے کا معاملہ وزیر خزانہ اسد عمر کے علم میں تھا اور وہ پہلے ہی اس معاملے پر وضاحت دے چکے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے پی آراے ہیڈ کوارٹر میں ادائیگیوں کے آن لائن سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب میں گورنر سٹیٹ بنک طارق باجوہ،صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت ،چیئرمین پی آراے جاوید احمد ،ممبر پی آراے زین العابدین ساہی،شہزاد محمود گوندل ،ڈائریکٹر آئی ٹی سلمان ظفر ،ضیا الرحمن سمیت دیگر نے شرکت کی ۔گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہاکہ روپے کو مستحکم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، ڈالر کی قیمت مارکیٹ کے ساتھ منسلک ہے۔

(جاری ہے)

طارق باجوہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے موبائل ٹیکس ختم کیا جس سے ٹیکس نیٹ پر فرق پڑا، ٹیکس کا ڈیجیٹل نظام ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔سیلز ٹیکس کی آن لائن ادائیگی کا سسٹم کاروباری طبقہ کیلئے بہت سود مند ہے۔ٹیکس کا ڈیجیٹل نظام ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کے سو روزہ پلان میں ڈیجیٹل سسٹم شامل ہے تمام ادائیگیوں کو ڈیجیٹل آن لائن پیمنٹ کی طرف لا رہے ہیں۔صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جوا ںبخت نے کہاکہ زنس کرنے والوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے پر یقین رکھتے ہیںاورپنجاب حکومت نے ٹیکس ادا کرنے والوں کو سہولت فراہم کی ہے۔ا نہوںنے کہاکہ ٹیکس ادائیگی کے حوالے ون لنک سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔ہم ٹیکس ادائیگی اور دیگر معاملات کو آسان کر رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں