منہاج القرآن ویمن لیگ( ایگرز) کے زیر اہتمام شہدائے اے پی ایس کی یاد میں دعائیہ تقریب

اتوار 16 دسمبر 2018 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) منہاج القرآن ویمن لیگ کے فورم ایگرز کے زیر اہتمام سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونیوالے معصوم اور اساتذہ کی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں چھوٹے چھوٹے بچوں اور بچیوں نے شمعیں روشن کر کے شہدائے پشاور کو یاد کیا اور خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

بچوں نے آرمی پبلک سکول کے شہدا کے لواحقین کے عزم اور حوصلے کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کے رہنما اورڈائریکٹر ایگرز ایمن یوسف نے دعائیہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 16دسمبر 2014 کا دن ہماری روحوں کو گھائل کر گیا مگر بہادر قوم اور پاک فوج نے دہشتگردوں کے خلاف سینہ سپر ہو کر دنیا کو پیغام دیا کہ اہم ایک زندہ اور با ضمیر قوم ہیں۔پاکستان کے 20کروڑ عوام متحد ہیںاور شہدائے پشاور کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں