فیاض چوہان کی تربیت میں اخلاقی کمی رہ گئی تھی ‘حسن مرتضیٰ

اللہ کی شان ہے ایسے بدتمیز لوگ صحافیوں کو تمیز سکھائیں گے‘پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی

منگل 8 جنوری 2019 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے صوبائی وزیر فیاض چوہان کی صحافیوں سے بدتمیزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کی شان ہے کہ ایسے بدتمیز لوگ صحافیوں کو تمیز سکھائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ قاضی حسین احمد نے کرپشن اوربدتمیزی پر فیاض چوہان کو پارٹی سے نکالا تھا ، فیاض چوہان نے بیوہ خواتین کی رقم بھی ہضم کی ،فیاض چوہان غریب خواتین کی سلائی مشینیں بھی کھا گئے تھے ،اللہ کی قدرت فیاض چوہان صحافیوں کو تمیز بتا رہا ہے ۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہ فیاض چوہان کی تربیت میں اخلاقی کمی رہ گئی تھی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں