ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی کوتاہیوں اور نادانیوں کی وجہ سے پاکستان کو مختلف مسائل کا سامنا ہے‘سعدیہ سہیل رانا

اتوار 13 جنوری 2019 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے سیاہ کارنامے پوری قوم کے سامنے آچکے ہیں دونوں جماعتوں کے پاس بھی سنہرا موقع تھا کہ وہ ملک کی ترقی کے لئے کام کرتی مگر دونوں جماعتوں نے یہ موقع ضائع کردیا، ان جماعتوں کی کوتاہیوں اور نادانیوں کی وجہ سے پاکستان کو مختلف مسائل کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ملک ترقی طرف گامزن ہو گیا ہے موجودہ حکومت کے پاس واضح ویژن ہے تحریک انصاف کی حکومت نے اپنی ترجیحات کو نچلے طبقے کو سامنے رکھنے ہوئے طے کر لی ہیں۔ آئندہ پانچ سالوں میں ملک و قوم کو مثالی ترقی دیکھنے میں ملے گی اور عام آدمی کی زندگی میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں