حکومت اداروں کی بحالی ،عوامی مسائل کے حل کیلئے اصلاحات کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہے : مسرت چیمہ

پی پی ،(ن) ایک ہی سکے کے دو رخ ،دونوںنے ملک کو تنزلی کی طرف لیجانے کااتحاد کر رکھا ہے : رکن پنجاب اسمبلی

ہفتہ 19 جنوری 2019 21:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت قومی اداروں کی بحالی اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اصلاحات کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہے ، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور دونوںنے ملک کو ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف لیجانے کااتحاد کر رکھا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

مسرت چیمہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے اور پانچ سال بعد عوام کو واضح تبدیلی نظر آئے گی ۔انہوںنے کہا کہ سابقہ حکمرانوںنے قومی اداروں میںجتنی تباہی پھیلائی ہے اسے ٹھیک کرنے کے لئے کئی سال درکار ہیں لیکن ہم مایوس نہیںاور اپنے منشور اور وعدوں کی تکمیل کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ایجنڈا ہے کہ ہم نے قومی اداروں کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا ہے اور اس کیلئے اصلاحات کی جارہی ہیں جس کے دورس نتائج برآمد ہوں گی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں