فیروزپور روڈ چونگی امرسدھو پر احتجاج کے باعث متبادل ٹریفک پلان تشکیل کے تحت ٹریفک کو رواں دواں رکھا گیا، ترجمان ٹریفک پولیس

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:57

لاہور۔19 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) فیروزپور روڈ چونگی امرسدھو 21 نمبر سٹاپ پر احتجاج کے باعث ٹریفک کو متبادل راستوں پر چلایا جا تا رہا، مظاہرین نے فیروزپور روڈ کو دونوں اطراف سے روڈ کو ٹریفک کیلئے مکمل بند کئے رکھا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا جبکہ ٹریفک پولیس کی طرف سے ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جا رہا ہے، ایس پی ٹریفک سردار آصف خاں ڈائیورشن پوائنٹس کا وزٹ کرتے رہے، ٹریفک پلان کے مطابق لاہور سے قصور جانے والی ٹریفک کو والٹن روڈ، پنجاب سوسائٹی، رنگ روڈ پر بجھوایا جا رہا،قصور سے لاہور آنے والی ٹریفک کو گجومتہ سے روہی نالہ پر ڈائیورٹ کیا جا رہا ہے، پیکو روڈ سے جانب کچا جیل روڈ ٹریفک کیلئے بند ہے، نور محل سے چندرائے روڈ پر ٹریفک کو ڈائیورٹ کیا جا رہا ہے، اس موقعہ پر ٹریفک پولیس نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ شہری لاہور، قصور جانے کیلئے رنگ روڈ کو ترجیح دیں، جبکہ ہیلپ لائن15 سے بھی شہریوں کو آگاہی دی جاتی رہی، شہریوں کو راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم 88.6 سے روڈ کی صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہی دی جاتی رہی، سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کی ہدایت پر فیروزپور روڈ پر اضافی نفری تعینات رہی�

(جاری ہے)

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں