پنجاب بھرمیں505ٹریفک حادثات میں08افراد جاں بحق596زخمی ہوئے

منگل 22 جنوری 2019 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں505 روڈ ٹریفک حادثات میں 08افراد جاں بحق جبکہ 596افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔234معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (74فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں279ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور02مسافر254اور63پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ113ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت128متاثرین کے ساتھ پہلے ،ملتان50حادثات میں56متاثرین کے ساتھ دوسرے اورٖفیصل آباد32حادثات میں49متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل596متاثرین میں472مرد اور124خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں73افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور321افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ202زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں389موٹر سائیکلز،95آٹو رکشے،56موٹر کاریں،33وین04مسافربسیں،17ٹرک اور79دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں