ضلعی انتظامیہ لاہورنے بڑے میچ کی بڑی تیاریاں شروع کر دیں

پی ایس ایل میں لاہور قلندر کے میچوں میں دلچسپی بڑھانے کیلئے انعامات دینے کا بندوبست کر لیا

ہفتہ 16 فروری 2019 17:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) ضلعی انتظامیہ لاہورنے بڑے میچ کی بڑی تیاریاں شروع کر دیں،ضلعی انتظامیہ نے پی ایس ایل میں لاہور قلندر کے میچوں میں دلچسپی بڑھانے کیلئے انعامات دینے کا بندوبست کر لیا ہے اورمیچ کے اختتام پر شائقین میں انعامات دینے کی قرعہ اندازی بھی کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ لاہور نے پی ایس ایل کے میچ دکھانے کیلئے پانچ بڑی سکرینیں لگائی ہیں۔

(جاری ہے)

بڑی سکرین ریس کورس پارک، گریٹر اقبال پارک،میاں پلازہ جوہر ٹائون میں لگائی گئی ہے۔بٹر فلائی پارک جلواور گلشن اقبال پارک میں سکرین لگائی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے متوسط طبقہ کے ایریاز کے پیش نظر پارکوں کا چنائو کیا ہے۔پی ایچ اے نے ان پارکوں کی ٹائمنگ رات نو بجے سے بڑھا دی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے عوام الناس سے پارکوں میں آکر بڑی سکرین پر میچ دیکھنے کی اپیل کی ہے۔پارکوں میں بڑی سکرین پر میچ دیکھانے سے عوام الناس کو صحت مند سرگرمی فراہم کی گئی ہے۔فیملیز کے ہمراہ پارک میں میچ سے لطف اندوز ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں