پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

جمعرات 21 فروری 2019 22:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر فیصل آباد ڈویژن آصف اقبال کو تبدیل کر کے چیف سیٹلمنٹ کمشنر بورڈ آف ریونیو تعینات ،ڈی جی بلدیات محمود جاوید بھٹی کو تبدیل کر کے کمشنر فیصل آباد ڈویژن تعینات ،تقرری کے منتظر راشد کمال الرحمان کو ڈی جی بلدیات تعینات کر دیا گیا ،جوائنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائیٹیز پنجاب رانا سلیم خان کو تبدیل کر کے منیجنگ ڈائریکٹر چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بہاولپور ،چیف سٹیلمنٹ کمشنر اسد اللہ فیض اور ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بہاولپور وسیم انور خان کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں