وزیر اعظم کی ہدایت پرپنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون،28ہزار 857 لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا

صوبہ بھر میں1635گاڑیوں میں لائے جانیوالی2لاکھ چالیس ہزار 725لیٹر دودھ کی چیکنگ ،دودھ کے موقع پر ٹیسٹ کیے گئے وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق عوام کو خالص اور معیاری دودھ کی یقینی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا ئیں گے‘محمد عثمان

جمعہ 22 فروری 2019 15:12

وزیر اعظم کی ہدایت پرپنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون،28ہزار 857 لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پرپنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص دودھ کے خلاف کریک ڈائون،صوبہ بھر میں1635گاڑیوں میں لائے جانے والی2لاکھ چالیس ہزار 725 لیٹر دودھ کی چیکنگ ،دودھ کے موقع پر ٹیسٹ ،118گاڑیوں میں موجود 28ہزار 857 لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں صوبہ بھر میں شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر علی الصبح ناکے لگا ئے گئے۔

محمد عثمان نے بتایا کہ لاہور زون کے تمام اضلاع میں 855گاڑیوں کی چیکنگ، 64کا دودھ فیل، 4ہزار 187لیٹر دودھ تلف کیا گیا،نارتھ زون میں 40گاڑیو ں کا دودھ فیل، 24140 لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔سائوتھ زن میں 14گاڑیوں میں موجود 530لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ شہر لاہور میں داخل ہونے والی 225گاڑیوں کی چیکنگ، ایک ہزار510 لیٹر دودھ ناقص دودھ موقع پر تلف کیا گیا،دودھ کی مقدار اور گاڑھا پن بڑھانے کیلئے مضر صحت کیمیکلز، پاڈر اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ محفوظ دودھ کی یقینی فراہمی کے لیے لازمی پاسچرائزیشن کے قانون کو لاگو کرنے پر کام کر رہے ہیں،وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں ناقص دودھ کے خلاف ملک گیر کریک ڈائون کا حکم دیا تھا،وزیر اعظم پاکستان نے 12جنوری کو پنجاب فوڈ اتھارٹی پاسچرائزیشن قانون پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی،ملاوٹ کے خاتمے کے لیے کھلے دودھ پر پابندی اور پاسچرائزیشن قانون پر عملی اقدامات کے لیے وزیر اعظم پاکستان نے کمیٹی تشکیل دی ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ 2022کی ڈیڈ لائن تک پاسچرائزیشن قانون کامیابی سے لاگو کرنے کے لیے موثر اور تیز ترین اقدامات کر رہے ہیں،وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق عوام کو خالص اور معیاری دودھ کی یقینی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا ئیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں