لاہور ،پولیس گردی کا ایک اورواقعہ

تھانہ گلبرگ کے اے ایس آئی رانا ناصرکا صحافیوں پرتشدد، زدو کوب کیا،موبائل فون چھین لئے اور بنائی جانے والی فوٹیج ڈیلیٹ کردی

ہفتہ 23 فروری 2019 21:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) پولیس گردی کا ایک اورواقعہ سامنے آگیا۔ماڈل ٹائو ن کچہری میں تھانہ گلبرگ کے اے ایس آئی رانا ناصرکا صحافیوں پرتشدد، زدو کوب کیا۔ موقع پر موجود دیگر اہلکاروں نے بھی پیٹی بھائی کی مدد کرتے ہوئے صحافیوں سے موبائل فون چھین لئے اور بنائی جانے والی فوٹیج ڈیلیٹ کردی، متاثرہ صحافی دیگر اداروں سے منسلک ہیں۔

(جاری ہے)

صحافتی تنظمیوں اور لاہور پریس کلب کے عہدیداران نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی امجد جاوید سلیمی سے اے آئی ایس رانا ناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ساتھ مطالبہ کیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر پولیس گردی کے ایسے واقعات کو روکا جائے ورنہ پولیس کے کسی بھی ایونٹ کی کوریج پر پابندی عائد کرتے ہوئے احتجاج کا دائرہ ملک بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں