ملک کے دوسرے جدید ایئر پورٹ کی تعمیر گوادر میں آئندہ ماہ شروع ہوگی‘ذرائع

ہفتہ 23 فروری 2019 22:08

ملک کے دوسرے جدید ایئر پورٹ کی تعمیر گوادر میں آئندہ ماہ شروع ہوگی‘ذرائع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) ملک کے دوسرے جدید ایئر پورٹ کی تعمیر گوادر میں آئندہ ماہ شروع ہوگی۔ذرائع کے مطابق ملک میں دوسرے بڑے ائیرپورٹ کی تعمیر کیلئے چین کے ساتھ گرانٹ ایگریمنٹ فائنل ہوگیا ہے اوراس منصوبے کا ڈیزائن اور پی سی ون بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گوادر میں جدید ایئرپورٹ کی تعمیر آئندہ ماہ شروع ہوگی اورایئر پورٹ کی تعمیر جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس ائیرپورٹ کی تعمیر کے لیے چینی کنسٹرکشن کمپنی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ گوادر ایئر پورٹ کی تعمیر کیلئے 30 ارب سے زائد لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں