گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں معذور شخص جھلس کر جاں بحق

پیر 18 مارچ 2019 18:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) مرغزار کالونی ایل ڈی اے سوسائٹی میں واقع ایک گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک معذور شخص جھلس کر جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایل ڈی اے سوسائٹی میں واقع ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں ۔ آتشزدگی کے نتیجے میں گھر میں موجود 60سالہ معذور شخص جاوید محمد جھلس کر جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس نے وقوعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں