عوام کا عمران خان قیا د ت پر مکمل اعتماد ہے 'ڈاکٹر شاہد صد یق

پاکستان 22کروڑ عوام کا ہے ،اس ملک کے تمام وسائل پر غریب پاکستانی عوام کا پورا حق ہے

منگل 19 مارچ 2019 15:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) تحریک انصاف کے بانی رکن سا بق انچارج میڈ یا سیل پی ٹی آ ئی پنجا ب مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے اپنے دور حکومت میں صحت کے ادارے قائم کئے ہوتے تو آج انہیں علاج کے لئے دربدر کی ٹھوکریں نہ کھانا پڑتیں ،ان کا مسئلہ علاج نہیں بلکہ یہ ملک سے فراہونے کاایک بہانہ لگتاہے۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان 22کروڑ عوام کا ہے ،اس ملک کے تمام وسائل پر غریب پاکستانی عوام کا پورا حق ہے،تحریک انصاف کی جدوجہد عوام کو ان کے آئینی حقوق دلوانا ہے،ماڈل ٹاون کے قاتل اور کرپشن زدہ حکمرانوں کا سخت احتساب ہوکررہے گا،سابق حکمرانوں نے اپنے دورحکومت میں کرپشن کے سوا اگر کچھ کیا ہوتا تو آج عوام انہیں ووٹ دے کر کامیاب کرواتی تاہم ان کا کامیاب نہ ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ عوام ان سے مایوس ہوئی اور عوام نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں