نشے میں دھت پیرو فورس اہلکاروں کی گاڑی کو حادثہ 4 اہلکار زخمی

منگل 19 مارچ 2019 20:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) نشے میں دھت پیرو فورس اہلکاروں کی گاڑی کو حادثہ ، لاہور کے علاقہ جوہر ٹاون اللہ ہو چوک کے قریب پیش آنے والے حادثہ میں 4 اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس حکام نے واقعے کو چھپانے کے لیے اہلکاروں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا ۔ پیرو اہلکاروں کی گاڑی بے قابو ہو کر الٹ کر درخت میں لگی ۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اوور سپیڈ کی وجہ سے حادثہ پیش آیا اور اہلکاروں کی حالت سے لگ رہا تھا وہ نشے میں ہیں ۔

دریں اثناء پولیس نے حادثہ کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایاگیا اور زدوکوب کیا ۔میڈیا کے نمائندے اللہ ہوچوک پر پولیس کی حادثے کے شکار ہونیوالی گاڑی کی فوٹیج بنارہے تھے ۔پیرواور ڈولفن کے اہلکار تشددکا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ گالم گلوچ بھی کرتے رہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں