یوزی لینڈ میں المناک سانحہ نے پوری امت مسلمہ کو اشکبار کر دیا ہے،سیدناجے شاہ

مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی امن کے ٹھیکیداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے،رہنماء پی ٹی آئی

منگل 19 مارچ 2019 22:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنماء سیدنادرشاہ گیلانی المعروف ناجے شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ نیوزی لینڈ پر دنیا بھر کے مسلمان ممالک کے حکمرانوں کو بھرپور آواز اٹھانی چاہیے،نیوزی لینڈ میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعہ پر عالمی امن کے دعویدار خاموش کیوں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

ناجے شاہ نے کہاکہ نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے دہشت گردی کا بدترین واقعہ ہیں، پچاس معصوم مسلمانوں کی شہادتوں کے المناک سانحہ نے پوری امت مسلمہ کو اشکبار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمان دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گردی کا شکار ہیں پاکستانی حکومت نیوزی لینڈ کے سانحہ کے خلاف زوردار آواز بلند کرے دہشت گردی پوری دنیا کا مشترکہ مسئلہ ہے دہشت گرد وحشی درندے اور انسانیت کے قاتل ہیں ۔ناجے شاہ نے کہاکہ مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی امن کے ٹھیکیداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے افسوس ناک واقعہ پر پوری قوم دکھی اور غمزدہ ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پاکستان نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں