د ہشت گردانسانیت کے دشمن ،ان کا کوئی دین ومذ ہب نہیں ہو تا،ملک پرویزکھوکھر

ٓنیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشتگردی قابل مذمت، امن تباہ کرنے کی سازش ہو سکتی ہے،رہنماء ن لیگ

منگل 19 مارچ 2019 22:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) پاکستا ن مسلم لیگ ن کے رہنماء ملک پرویزکھوکھرنے کہا ہے کہ نیو زی لینڈ کی مسجد میں ہونے والی دہشت گردی انتہا ئی افسوس ناک ہے اس دہشت گردانہ حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دہشت گردوں کا کوئی دین ومذہب نہیں ہو تا،انہوں نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں دہشت گردی بین الاقوامی مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

اس کے خاتمے کیلئے تمام ممالک کو متحد ہو کر عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،ملک پرویزکھوکھرنے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب بے گناہ شہریوں کو اس طرح شہید کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے کہا ہے کہ مسجد میں فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے عبادت کے مقام پر حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، قتل مسلم پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے دنیا میں صرف مسلمان ہی ظلم و تشدد کا شکار کیوں ہیں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کی جانب سے مذمت کا لفظ کافی نہیں ذمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں