حکومت کے وفاقی وزیر بھی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ‘ رخسانہ انور

ایس پی سول لائنز کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ،مال روڈ کو ماڈل ٹائون بنانا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں‘ دھرنے میں میڈیا سے گفتگو

بدھ 20 مارچ 2019 00:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) لیڈی ہیلتھ ورکرز کی رہنما رخسانہ انور نے کہا ہے کہ حکومت کے وفاقی وزیر بھی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ، حکمران ریاست مدینہ کا راگ الاپتے ہیں لیکن ہمارا مطالبہ ہے کہ پاکستان کو پاکستان ہی رہنے دیں گے ،ایس پی سول لائنز کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ، اگر حکومت مال روڈ کو ماڈل ٹائون بنانا چاہتی ہے تو ہم تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

لیڈی ہیلتھ ورکرز کے دھرنے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رخسانہ انور نے کہا کہ حکومت کے ایک وفاقی وزیر نے کہا کہ میں عہدے پر بیٹھا ہوں نہیں تو میں خود آپ کے ساتھ شریک ہوتا ۔ ہماراعمران خان سے مطالبہ ہے کہ وہ سنیں ان کے وفاقی وزیر کیا کہہ رہے ہیں،وہ وزیر صحت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات جائز ہیںاس لئے پورے پنجاب سے آنے والی خواتین ڈٹ کر بیٹھی ہیں اور جب تک ہمیں نوٹیفکیشن نہیں دیا جائے گا ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی سول لائنز کی جانب سے ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں لیکن ہم ان سے ڈرنے والے نہیں ، اگر حکومت مال روڈ کو ماڈل ٹائون بنانا چاہتی ے تو ہم تیار ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں