لاہور، چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر یوسف نسیم کھوکھر کو نوٹس جاری جواب طلب کر لیا

جمعرات 21 مارچ 2019 22:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) لاہور ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر یوسف نسیم کھوکھر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے ننکانہ صاحب کے عبدالرزاق کی شیراز ذکا ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کا موقف ہے کہ عائشہ رانجھا کو گریڈ 18 کا ہونے کے باوجود گریڈ 19کی پوسٹ پر ایڈشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ لگا دیا گیا۔

یہ تقرری سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی تھی۔عدالت نے اسکی درخواست دادرسی کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دی ۔عدالت کے چودہ جنوری 2019کی پاسداری نہین کی جا رہی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں