وزیراعظم ملک وقوم کو دیرینہ سنگین مسائل سے نجات دلوانے کیلئے شبانہ روز محنت شاقہ کررہے ہیں، حاجی طاہر نوید

جمعہ 22 مارچ 2019 23:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) انجمن تاجران لاہور کے جنرل سیکرٹری حاجی طاہر نویدنے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ملک وقوم کو دیرینہ سنگین مسائل سے نجات دلوانے کیلئے شبانہ روز محنت شاقہ کررہے ہیں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ماضی میں مک مکا کی سیاست کے ذریعے ملک وقوم کو نوچنے اور نقصان پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی عوام کو استحصالی نظام سے نجات مل چکی ہے ، اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ سابقہ ادوار میں ذاتی تشہیر اور عیاشیوں میں ملکی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا قومی خزانے سے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں گئیں عوام لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصول کرنا چاہتی ہے انشااللہ تحریک انصاف اپنے وعدوں کو مکمل طور پر شرمندہ تعبیر کرے گی عوام کو کرپشن ، بدعنوانی سے پاک پاکستان دیں گے ہماری منزل جغرافیائی ، معاشی ، معاشرتی لحاظ سے خودمختار ، مضبوط پاکستان ہے ایوان اقتدار کو شاہ خرچیوں غلام گردشوں سے پاک کرکے عوام کی حقیقی خدمت کا وعدہ پورا کریں گے عوام روشن و تابندہ مستقبل کیلئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ساتھ دیں اسی میں ہماری اور آنے والی نسلوں کی بقاء خوشحالی و سلامتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں