سندر کے علاقے میں ‘معتدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا نے سی4 افرادجاں بحق

ہفتہ 23 مارچ 2019 00:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) سندر کے علاقے میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا نے سی4 افرادجاں بحق جبکہ9 زخمی ہو گئے۔ حادثہ پھلوں سے بھرا ٹرک ٹائر پھٹنے کے باعث سامنے سے آنے والی مسافروں سے بھری ویگن۔ رکشے اور موٹرسائیکل سے ٹکرانے کے باعث پیش آیاتفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے ملتان روڈ پر پھلوں سے بھرا ٹرک ٹائر پھٹنے کے باعث بے قابو ہو کر سامنیسے آنے والی مسافروں سے بھری ویگن۔

(جاری ہے)

رکشہ اور موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں 4 افرادجاں بحق اور9افراد زخمی ہوگئے، اطلاع ملنے پرریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو دروازے توڑ کر نکال کر ہسپتال منتقل کیا جاں بحق ہونیوالوں میں 25 سالہ فریحہ،19سالہ مدثر،18سالہ عثمان اور40 سالہ عرفان شامل ہیں۔مدثر اور عثمان کی لاشیں لواحقین کی حوالیکردی گئیں جبکہ عرفان اورفریحہ کی لاشیں جناح ہسپتال منتقل کی گئیں۔حادثے کے بعد ملتان روڈ پرگاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں پولیس نے موقع پر پہنچ کر سڑک کو کلئیر کروا کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں