قوم کو مبارک ہو پی پی کے مطالبے پر حکومت کی پہلی وکٹ اڑ گئی‘ترجمان بلاول بھٹو

حکومت کی پوری ٹیم پچاس اوورز سے بہت پہلے پویلین لوٹ جائے گی‘سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر

جمعرات 18 اپریل 2019 15:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ قوم کو مبارک ہو پی پی کے مطالبے پر حکومت کی پہلی وکٹ اڑ گئی، عمران خان حکومت کی مزید وکٹیں بھی جلد گر جائیں گی۔

(جاری ہے)

ترجمان چیئرمین پی پی نے اسد عمر کو ہٹائے جانے کی خبر پر رد عمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی پوری ٹیم پچاس اوورز سے بہت پہلے پویلین لوٹ جائے گی۔عمران خان نے ملک کو بدترین بحرانوں میں دھکیل دیا ہے۔معاشی بحران کے بعد ملک میں گورننس کا بدترین بحران پیدا ہو گیا ہے۔ا نہوںنے کہاکہ سلیکٹ وزیراعظم سے نہ معیشت چل رہی ہے اور نہ خارجی امور چلا پا رہے ہیں۔عمران خان ملک تو کیا اپنی ٹیم اور حکومت ہی نہین سنبھال پا رہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں