پنجاب حکومت کی دیہی اور محروم علاقوں کی ترقی پر زیادہ توجہ ہے‘راجہ بشارت

ہر شہری کو بلا تفریق بہترسے بہتر سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے‘وزیر قانون وبلدیات

جمعرات 18 اپریل 2019 23:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) وزیر قانون وبلدیات راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبہ کے دیہی اور محروم علاقوں کی ترقی پر زیادہ توجہ دے رہی ہے تاکہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکے ویژن کے مطابق ہر شہری کو بلا تفریق بہترسے بہتر سہولیات میسر ہوں۔وہ گزشتہ روز سول سیکریٹریٹ میں محکمہ بلدیات کی پبلک سیکٹر کمپنیوں پرمنعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

سیکریٹری بلدیات کیپٹن (ر) سیف انجم اور دیگر افسران نے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کوخودکفیل بنانے کے لیے ذرائع آمدن بڑھائے جائیں اور پنجاب کے بڑے شہروں میں بھی جدید مویشی منڈیاں قائم کی جائیں۔ سیکریٹری بلدیات نے بتایا کہ ساہیوال اور سیالکوٹ کوعالمی بینک کے تعاون سے سمارٹ سٹی بنانے کے لیے پایلٹ پراجیکٹ پر کام اگلے ماہ سے شروع کر دیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں سرگودھا، بہاولپور، رحیم یار خان، مظفر گڑھ اور ڈی جی خان میں سمارٹ سٹی پراجیکٹ شروع کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ صوبہ کے سولہ شہروں میں پنجاب اربن ریفارمز روڈمیپ کے تحت موجودہ ترقیاتی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں